خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورمیں بچوں کا اغوا، ملزمان کی نشاندہی پرمیاں بیوی گرفتار

پشاور(آئی این پی )پشاور سے نومولود بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والے گروہ کی نشاندہی پر میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا جنہوں نے اپنی نومولود بچی کوایک لاکھ روپے کے عوض خود ہی اغواکاروں کے ہاتھ فروخت کیا تھا۔ پشاور کے پرائیویٹ ہسپتالوں اور میٹرنٹی ہومز سے بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والے گروہ کے 7 ارکان کی نشاندہی پر میاں بیوی کو گرفتار کیا گیا۔ دونوں نے اپنی نومولود بچی کو اغواکار گروہ کے ہاتھ فروخت کیا تھا۔ پولیس کے مطابق بچی کے والدین نے رقم کے عوض بچی فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔ اغواء کار گروہ کے 7 ارکان پہلے سے گرفتارکئے جاچکے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نجی ہسپتالوں اور میٹرنٹی ہومز سے نومولود بچے اغواکرکے 70 ہزار سے 3 لاکھ تک میں فروخت کرتے تھے۔گروہ کے ایک رکن نے نو بچوں کو فروخت کرنے کا اعتراف کیا ۔