خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورمیں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام، 4 دہشت گرد گرفتار

پشاورمیں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام، 4 دہشت گرد گرفتار

پشاور(ملت آن لائن)انٹیلی جنس آپریشن کے تحت محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

طاہرخان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پشاورمیں خزانہ کے علاقے سے انٹلی جنس بنیادوں پرکیے گئے آپریشن کے نتیجے میں محرم الحرام کے دوس نیوزکے مطابقران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، آپریشن کے تحت 4 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 2 دستی بم، 3 ایس ایم جیز اور2 پستول سمیت 5 کلو بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ گرفتاردہشت گرد سیکورٹی فورسزپرحملوں میں بھی ملوث ہیں، دہشت گردوں میں عبد اللہ محرم الحرام کے دوران پشاور میں بارود نصب کر رہا تھا جس کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے جب کہ دوسرا فورسز پر حملوں میں ملوث، تیسرا اورچوتھا دہشت گرد بھتہ خوری اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے۔