خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورمیں سرچ آپریشن، 50مشتبہ افراد زیرحراست، اسلحہ برآمد

پشاور:(اے پی پی)پشاورکےمختلف علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ جس دوران 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن حیات آباد اور کوتوالی کے علاقوں میں کیاگیا۔ آپریشن کے دوران 4 افغان باشندوں سمیت 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ مشتبہ افراد کے قبضہ سے 3 پستول، 2 ریپیٹرز اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔ آپریشن کے دوران لیڈِز پولیس اور سنیفرڈاگز کی مدد سے ایک سو سے زیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔