خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورمیں سڑک کنارے نصب بم دھماکا، پولیس اہلکارجاں بحق

پشاور: بدھو ثمر باغ میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔ پشاورکے علاقے بدھو ثمرباغ میں سڑک کے کنارے اس وقت زور دار دھماکا ہوا جب معمول کے گشت پر مامور ایک پولیس اہلکار وہاں پہنچا، دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا سڑک کنارے درخت کے ساتھ پہلے سے نصب بارودی مواد کی مدد سے کیا گیا۔ دھماکے کے لیے 500 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا گیا۔