خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورمیں لاکھوں روپے مالیت کی غیر قانونی ادویات برآمد

پشاور:( اے پی پی )چیف ڈرگ انسپکٹر دلنواز خان کی زیرقیادت مختلف جگہوں پر چھاپوں کے دوران لاکھوں روپے کی غیر قانونی ادویات برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چیف ڈرگ انسپکٹر دلنواز خان‘ سینئر ڈرگ انسپکٹر سیدولایت شاہ اور ڈرگ انسپکٹر انعام اﷲ نے دومختلف کاروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی ادویات کی سمگلنگ ناکام بنادی پہلے واقعہ میں افغانستان جانے والے دوٹرکوں سے مختلف غیر قانونی ادویات برآمد ہوئی دوسری کاروائی میں نمک منڈی کی ادویات مارکیٹ میں چھاپہ مارکر تین دکانوں کو غیر قانونی ادویات کی فروخت پر سیل کرکے مقدمہ درج کرلیا۔