خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورمیں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 7 اہلکارزخمی

پشاور:(اے پی پی) ورسک روڈ کے علاقے دارمنگی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ریپڈ رسپانس فورس کے 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پشاور میں ورسک روڈ کے علاقے دارمنگی میں اس وقت دھماکا ہوا جب پولیس کی ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچادیا گیا۔ واقعے کے فوری بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اورپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، دھماکے کے مقام پر ایک اور بم کی موجودگی پر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے وارسک روڈ کو ہر قسم کی آمد و رفت بند کرکے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیاپولیس کا کہنا ہے کہ بارودی مواد سڑک پر اسپیڈ بریکر میں چھپایا گیا تھا اور اسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا۔