خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورمیں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار

پشاور:(آئی این پی) کاؤنٹرٹرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ پشاورمیں کاؤنٹرٹرارازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے کارروائی کی گئی، کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتارکر لیے گئے، دونوں گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے دونوں ارکان کا تعلق افغانستان سے ہے، دونوں پاکستانی جعلی شناختی کارڈ بنا کر پاکستان میں مقیم تھے جب کہ شبہ ہے کہ دونوں گرفتار دہشت گردوں کا تعلق غیرملکی انٹلی اجنس ادارے سے ہو سکتا ہے۔