خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورمیں کومبنگ آپریشن،60مشتبہ افرادگرفتار،اسلحہ بھی برآمد

پشاور:(آئی این پی) پشاور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے افغان باشندوں سمیت 60 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گل بہار کی حدود میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا اس دوران کئی افغان باشندوں اور اشتہاریوں سمیت 60 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ، برآمد ہونےوالے اسلحہ میں رپیٹر ،کلاشنکوف اور متعدد کارتوس شامل ہیں ، پولیس نے زیر حراست افراد کو مزید تفتیش کے لیےمتعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔