خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور:ورسک روڈ سے مشتبہ شخص گرفتار، بم برآمد

پشاور:(آئی این پی) پشاور میں ورسک روڈ سے پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا، بم ناکارہ بنادیا گیا، جمرود روڈ پرآبدرہ کےمقام پرناکہ بندی کردی گئی۔ مشتبہ شخص کی نشاندہی پر پولیس نے جمرود روڈ پر مسافر بس کو خالی کرکے بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں کو طلب کیا ہے۔ بس کی تلاشی لی گئی۔ سڑک کے کنارے قریبی دکانیں بھی بند کرادی گئیں،مشتبہ شخص سے بم برآمد کر کےناکارہ بنادیا گیا۔پولیس نے جمرود روڈ پر دیگر گاڑیوں کی تلاشی بھی شروع کردی ہے۔ پشاور کے علاقہ پشتخرہ پایاں میں ذاتی دشمنی کے بنا پر ایک پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیاہے ۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل تجمل خان کو ذاتی دشمنی کے بنا پر مخالفین نے گھر کے سامنے گولی مار کر قتل کردیا ہے ۔ تجمل خان تھانہ پشتخرہ میں تعینات تھے اور ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد گھر جارہے تھے ۔ پولیس نے واقعہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔