خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور:ٹرانسپورٹروں نے نیا کرایہ نامہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا

پشاور:(اے پی پی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پشاور میں لوکل ، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہیں ہوئی۔ آر ٹی اے کی طرف سے جاری نیا کرایہ نامہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا۔ پشاور جنرل بس اسٹینڈ سے اندرون ملک اور صوبے کے مختلف اضلاع کو جانے والی ٹرانسپورٹ کے کرائے کم نہیں ہوسکے۔ تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی اور نیا کرایہ نامہ جاری ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹرزبیس سے تیس فیصد اضافی کرایے وصول کررہے ہیں۔ جس سے مسافرریلیف سے محروم رہ گئے۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کرائے کم کرنا چاہتی ہےتو اڈہ ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں کی شرح بھی کم کرے اور ٹرانسپورٹروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ تمام بوجھ ٹرانسپورٹروں پر ڈالا گیا تو وہ پہیہ جام کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔