خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورپولیس کاسرچ آپریشن، 57 افراد گرفتار

پشاور:(آئی این پی ) پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن کے دوران 39 مشتبہ سمیت 57 افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات قبضے میں لے لی گئی ۔ سرچ آپریشن پشاور میں تھانہ پھندو ، فقیر آباد اور شاہ قبول کی حدود میں کئے گئے ۔ سرچ آپریشن میں 7 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے اور کرایہ دار کے کوائف مکمل نہ کرنے والے 11 افراد کو شامل ہیں۔ گرفتار افراد کے قبضے سے 2 شارٹ مشین گن، ایک کلاشنکوف 10 پستول، اور سیکڑوں کارتوس قبضے میں لئے گءِے ہیں، پولیس کے مطابق قبضے میں لئے جانے والا اسلحہ غیر قانونی ہے جبکہ منشیات اور شراب بھی گرفتار افراد سے برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔