خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور:پولیس کا سرچ آپریشن،183 ملزمان گرفتار

پشاور:(اے پی پی) پشاور کے علاقے حیات آباد اور فقیر آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 183ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس حکام کے مطابق، پشاور کے پوش علاقے حیات آباد اور فقیر آباد میں پولیس کی جانب سے رات گئے سرچ آپریشن کئے گئے۔ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان میں غیر قانونی طورپرمقیم 16 افغان باشندے اور 2 اشتہاری بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ،زیر حراست افراد کے قبضے سے اسلحہ ومنشیات برآمد ہوئی ہے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔