خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور:پولیس کا سرچ آپریشن،39مشتبہ افراد گرفتار

پشاور:(آئی این پی )پشاور میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے آٹھ افغانیوں سمیت انتالیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پشاور شہر میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، حیات آباد اور گلبہار میں سرچ آپریشن کے دوران غیرقانونی طور پر مقیم آٹھ افغان باشندوں سمیت انتالیس مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔ زیرحراست افراد سے اسلحہ ومنشیات بھی برآمد ہوا ہے،سرچ آپریشن کے دوران بغیر نمبر پلیٹ اور غیررجسٹرڈ موٹرسائیکلوں اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے استعمال پر بھی گرفتاریاں ہوئی جبکہ گھروں میں رہائش پذیر افراد کے کوائف بھی چیک کئے گئے۔