خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورپولیس کی کارروائی، 6 ڈکیت گرفتار

پشاور(اے پی پی)پشاورپولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 6 رکنی ڈکیت گروہ سمیت 8 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ گاڑی اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ ایس پی رورل شاکر اللہ بنگش نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ متنی کے علاقہ میں 2رکنی کارلفٹرگروہ کو گرفتارکیاگیا، جن کے قبضہ سے ایک مسروقہ گاڑی، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کیاگیا۔ دوسری کارروائی تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں کی گئی جہاں سے 6رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتارکیاگیا۔ جن کے قبضہ سے ڈھائی لاکھ روپے، 12 موبائل فون سیٹ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا۔