خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورکراچی ریلوے ٹریک کے پی سی ون کی تیاری شروع

اسلام آباد:(اے پی پی)پاکستان ریلوے نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت پشاور سے کراچی تک ریلوے ٹریک کی ڈبلنگ اور پرانے ٹریک کی اپ گریڈیشن کے پی سی ون کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق اقتصادی راہداری منصوبہ کیلیے ریلوے کے پروجیکٹ عملدرآمد یونٹ کے سربراہ اشفاق خٹک نے گزشتہ روز وزارت ریلوے میںاعلیٰ سطح کے اجلاس کو سی پیک منصوبہ پربریفنگ دی۔ اجلاس کی صدارت وزیرریلوے سعد رفیق کررہے تھے۔ ذرائع نے بتایاکہ منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ پاکستان ریلوے کے حوالے کی جاچکی ہے اوروزارت ریلوے نے پشاورسے کراچی تک ریلوے ٹریک کی ڈبلنگ اورپرانے ٹریک کی اپ گریڈیشن اورحویلیاں میںڈرائی پورٹ منصوبہ تین مختلف مراحل میں تقسیم کیا ہے جس میں شارٹ ٹرم میں پانچ سال 2020 تک مشتمل ہوگا،شارٹ ٹرم میں مزیددو فیزبنائے گئے ہیں جن میں فیز ون 2016-17جبکہ فیز ٹو 2017-2020 پر مشتمل ہو گا۔ ذرائع کے مطابق فیز ون میں لاہورسے ملتان کے درمیاں ٹرین کی اسپیڈ 160کلومیٹرفی گھنٹہ تک بڑھائی جائیگی ،ملتان سے کراچی کو 120تک رکھتے ہوئے ٹریک کواپ گریڈکیا جائیگا۔