خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورکو تباہی سے بچا لیاگیا،دہشتگرد گرفتار،بم برآمد

پشاور (ملت آن لائن + آئی این پی) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کرکے بم برآمد کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق انسدادی دہشتگردی کے ادارے (سی ٹی ڈی)نے کارروائی کرتے ہوئے پشاور کو بڑی تباہی سے بچا لیا اور دہشتگرد جمیل کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے قبضے سے اڑھائی کلو وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا ہے۔دہشتگرد جمیل کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ خیبر ایجنسی کے علاقے قمبر خیل کا رہائشی ہے۔