خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورہائیکورٹ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اورجسٹس ابراہیم نےحلف اٹھا لیا

پشاور: (آئی این پی) پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس محمد ابراہیم نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا،حلف دونوں ججز سے چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ مظہر عالم نے لیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پشاور ہائیکورٹ میں 2ایڈ ہاک ججز کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس محمد ابراہیم نے حلف اٹھایا،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مظہر عالم نے دونوں ججز سے حلف لیا،پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 16ہوگئی اور 4سیٹیں اب بھی خالی ہیں۔(خ م)