خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورہائی کورٹ نے اپوزیشن ارکان کی درخواست پرحکم امتناعی جاری

ایبٹ آباد: (اے پی پی) پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے ضلعی حکومت کے اپوزیشن ارکان کی درخواست پر ضلع کونسل کے ترقیاتی بجٹ کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا، تنخواہوں کے بجٹ کو بحال رکھا گیا ہے، عدالت عالیہ نے کیس کی آئندہ سماعت کیلئے 19 سمتبر کی تاریخی مقرر کر دی ہے، ضلع کونسل ایبٹ آباد کے اپوزیشن اراکین نے ترقیاتی فنڈ نہ ملنے پر ضلع کونسل کے ترقیاتی بجٹ کے خلاف پہلے بھی پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ سے رجوع کیا تھا جہاں سے کیس خارج کر دیا گیا تھا۔ ضلع کونسل کے اپوزیشن اراکین نے دوبارہ پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں ضلع کونسل کے ترقیاتی بجٹ کے خلاف حکم امتناعی کیلئے درخواست دائرکی جس پر عدالت عدالیہ نے ضلع کونسل کے ترقیاتی بجٹ کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے تنخواہوں کے بجٹ کو بحال رکھا ہے۔ صلع کونسل کے اپوزیشن لیڈر علی خان جدون اور سردار وقار نبی نے بتایا کہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ضلع کی 26 یونین کونسلوں کو ترقیاتی بجٹ میں نظر انداز کیا گیا ہے جو سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔ علی خان جدون نے بتایا کہ ہم نے تحصیل میں کسی تفریق کے بغیر تمام ممبران کو برابر ترقیاتی فنڈ فراہم کئے کیونکہ ہم ضلع کی ترقی چاہتے ہین، ضلعی حکومت کی طرف سے اپوزیشن ممبران کو نہیں بلکہ 26 یونین کونسلوں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔