خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورہائی کورٹ کے تین نئے ججز نے حلف اٹھالیا

پشاور(ملت آن لائن)پشاورہائی کورٹ کے تین نئے ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ،چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نے حلف لیا ۔پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی حلف برداری تقریب ہوئی جس میں تین ایڈیشنل ججز شکیل خان،ناصر محفوظ اور ارشد علی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ، جس کے بعد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد 20 ہوگئی ۔پشاور ہائی کورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 14 جبکہ غیرمستقل ججز 6 ہیں۔