خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور ،پولیس کی کارروئی: بھاری مقدار کی منشیات کا سمگلر گرفتار

پشاور (ملت + آئی این پی) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 1ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ آج کسی بھی وقت قبائلی علاقوں سے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کی جائیگی۔اس اطلاع پر SPصدر سرکل شوکت خان کی نگرانی میں بڈھ بیر پولیس نے ارباب ٹاپو چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران قبائلی علاقوں سے آنے والے فلائنگ کوچ نمبر RIS 2122کو روک کر تلاشی لینے پرگاڑی کے خفیہ خانوں سے 55کلو چرس برآمد کر کے 1ملزم زکی اللہ ولد حاجی نجیب اللہ سکنہ شبقدر کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔