خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور ،ڈپٹی کمشنر نے ہیوی ٹریفک کی شہر میں صبح 7 سے شام 7 بجے تک داخلے پر پابندی عائد کر دی

پشاور(ملت + آئی این پی)ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت سامان وغیرہ سے لدی ہوئی ہر قسم گاڑیوں اور ٹرکوں کے شہر میں داخلے اور نقل و حرکت پر صبح سات بجے سے شام سات بجے تک پابندی عائد کر دی ہے۔اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائے گی جبکہ یہ حکم فوری طور پر ایک ماہ تک نافذالعمل رہیگا۔