خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور ، تہکال سے 2خواتین سمیت 3افراد کی نعشیں برآمد

پشاور۔17اکتوبر(ملت + اے پی پی )پشاور کے علاقے تہکال میں 3افراد کی نعشیں ملی ہیں ،جنھیں بے دردی سے قتل کرنے کے بعد جلایا گیا، مقتولین میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔پشاورپولیس کے مطابق نعشیں کوڑے دان کے قریب ملی ہیں، بظاہر تینوں افراد کو کسی اور مقام پر قتل کرنے کے بعدلاشیں تہکال میں پھینک دی گئیں۔مقتولین غیر مقامی لگتے ہیں کیونکہ تھانہ تہکال کی حدود میں ایسے کسی بھی 3 افراد کی گمشدگی کی اطلاع نہیں ہے۔تینوں افراد کی نعشیں مسخ ہوچکی ہیں اس لئے ان کی شناخت نہیں ہوپارہی، ان میں سے 2لاشیں خواتین کی ہیں، پولیس نے نعشیں قبضے میں لے کر انہیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیاجبکہ تمام تھانوں کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔