خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور ، ضلعی اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی، ارکان نے ایک دوسرے کے گریبان پھاڑ دیئے

پشاور (ملت آن لائن + آئی این پی) پشاور کی ضلعی اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کی گئی،اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے گالم گلوچ اور ہاتھاپائی کرتے ہوئے ایک دوسرے کے گریبان پھاڑ دیئے۔منگل کو پشاور کے ضلعی اسمبلی اجلاس میں شدید ہنگامیہ آرائی ہوئی،اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے ایک دوسرے سے گالم گلوچ کی ہاتھا پائی کی،اراکین نے ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیئے اس دوران ضلعی ناظم نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی۔