خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: احتجاج کرنے پر یو سی ناظم پر مبینہ تشدد

پشاور: احتجاج کرنے

پشاور: احتجاج کرنے پر یو سی ناظم پر مبینہ تشدد

پشاور: (ملت آن لائن) پشاور میں لیڈی اہلکاروں کے بغیر پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ احتجاج کرنے پر پولیس نے یو سی ناظم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ پہاڑی پورہ تھانے کا گھیراؤ کر لیا۔ پشاور میں پہاڑی پورہ کے علاقے میں بغیر لیڈی کانسٹیبل سرچ آپریشن کرنے اور یونین کونسل ناظم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے پر اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے پہاڑی پورہ تھانے کا گھیراؤ کر لیا اور تھانے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کے روکنے پر حالات کشیدہ ہو گئے۔ مظاہرین میں بلدیاتی نمائندے بھی شامل تھے جن کا کہنا تھا کہ پولیس نے یو سی ناظم ملک شاہنوز کے گھر میں بغیر لیڈی کانسٹیبل کے گھسنے کی کوشش کی لیکن روکنے پر پولیس اہلکاروں نے یو سی ناظم کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ پی ٹی آئی کے ایم پی اے فضل الہیٰ اور ایس ایس پی آپریشنز بھی موقع پر پہنچ گئے۔ فضل الہیٰ نے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین سے مذاکرات کے بعد ایس ایچ او پہاڑی پورہ کو تین دن کیلئے لائن حاضر کر دیا گیا جبکہ واقعے کی تحققیات کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔