خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 3ملزم گرفتار

پشاور: (آئی این پی ) پشاور کے علاقہ بھانہ ماڑی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر بھانہ ماڑی میں کارروائی کی اور اسلحہ سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی ۔کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ۔پو لیس ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کیے گئے اسلحہ میں 25پستول اور 8رائفلیں شامل ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں بھی ملی ہیں۔ ملزمان اسلحے کو گای کے خفیہ خانوں میں چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔