خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: اسپتالوں سے بچے اغوا کرنے والا گروہ پکڑا گیا

پشاور:(آئی این پی) پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچے چوری کرنے والےگروہ کو گرفتارکرلیا۔ ایل ایچ ویز بھی گروہ کا حصہ تھیں۔ پولیس کے مطابق 7 ملزمان کو گرفتارکیاگیا، جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ ملزمان اسپتالوں اور میٹرنٹی ہومز سے نومولود بچے اغوا کرکے فروخت کرتے رہے۔ گروہ اسپتال انتظامیہ کی مدد سےزندہ کی بجائے ، مردہ بچے بھی والدین کے حوالے کرتے اور زندہ بچے 70 ہزار سے 3 لاکھ تک فروخت کرتے رہے۔ گرفتار خواتین ایل ایچ ویز ہیں، مزید ارکان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزمان سے ایک بچی بھی برآمد کی گئی۔