خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور ایئرپورٹ پر قطر جانیوالے مسافر سے ہیروئن برآمد،ملزم گرفتار

پشاور (ملت آن لائن + آئی این پی) پشاور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافر کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا ۔ پشاور ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی ایئرلائنز کے ذریعے قطر کے شہر دوحہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 2 کلو 255 گرام ہیروئن برآمد کرلی ہے۔اے ایس ایف نے ہیروئن سمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کیخلاف تفتیش کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔