خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: ایڈیشنل آئی جی اشرف نور پر خودکش حملے کا مقدمہ درج

پشاور: ایڈیشنل آئی جی اشرف نور پر خودکش حملے کا مقدمہ درج
پشاور:(ملت آن لائن) حیات آباد میں ایڈیشنل آئی جی محمد اشرف نور پر خودکش حملے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا گیا۔ گزشتہ روز پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی گاڑی پر خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ پشاور: خودکش حملے میں ایڈیشنل آئی جی محمد اشرف شہید سی سی پی او طاہر خان کے مطابق خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا اور اس نے اپنی موٹرسائیکل ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی گاڑی سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔
حیات آباد خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ او حیات آباد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی اور قتل و اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔