خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور : ایک گھنٹے میں شوکت خانم کیلئے 8 کروڑ روپے کے عطیات جمع

پشاور (ملت آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے پشاورمیں شوکت خانم ہسپتال کے لئے فنڈریزنگ تقریب منعقد ہوئی۔چیئرمین تحریک انصاف نے پشاورمیں شوکت خانم ہسپتال کے لئے فنڈریزنگ تقریب میں شرکت کی۔ افطاری کے بعد ایک گھنٹے میں مخیر حضرات کی جانب سے شوکت خانم کیلئے تقریباً 8 کروڑ روپے کاعطیہ جمع ہوگیا۔
اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہنا تھا اس سال شوکت خانم کیلئے دس ارب روپے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔