خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور ‘باچا خان ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کی پرواز کو لینڈنگ کے دوران حادثہ

پشاور (ملت آن لائن آئی این پی) پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کی پرواز کو لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آگیا‘ تاہم حادثے کے دوران طیارہ اور مسافر محفوظ رہے‘ پرواز بحرین سے پشاور آئی تھی۔ منگل کو میڈیا رپورٹس کے مطابق باچا خان ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کی پرواز کو حادثہ پیش آیا۔ ایمرجنسی بریک کام نہ کرنے پر طیارہ رن وے پر پھسل گیا حادثے کے دوران طیارہ اور مسافر محفوظ رہے۔ طیارہ میں 208 مسافر سوار تھے نجی ایئرلائن کی پرواز بحرین سے پشاور آئی تھی۔ حادثے کے باعث رن وے تیس منٹ تک بند رہا طیارے کو ہٹانے کے بعد رن وے کھول دیا گیا۔