خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: بم پھٹنے سے تین اہلکار شہید

پشاور (ملت+اے پی پی) پشاورمیں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے تین ایف سی اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے ۔ دھماکہ خیز مواد بشیر آباد میں سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا ۔ ایف سی اہلکاروں کی گاڑی جیسے ہی قریب پہنچی زوردار دھماکہ ہو گیا جس میں تین ایف سی اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے ۔ دھماکے سے قریب کھڑا رکشہ بھی تباہ ہو گیا۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکھٹے کر لئے ہیں ۔