خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: بڈھ بیر میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن

پشاور (ملت + آئی این پی) پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران دس ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ جمعرات کو پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن میں دس ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں پانچ ایس ایم جی‘ ایک جی تری‘ دو کلاشنکوف‘ تین رائفل اور آٹھ پستول شامل ہیں۔ (ن غ)