خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: تاج آباد اور امید آباد میں سرچ آپریشن، کئی مشتبہ افراد زیر حراست

پشاور (ملت + آئی این پی) پشاور کے علاقوں تاج آباد اور امید آباد میں پولیس اور سیکیورٹی فورسزنے آپریشن کرتے ہوئے کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ایس پی کینٹ، اے ایس پی حیات آباد اور ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ کی زیر نگرانی ہونے والے سرچ اینڈ سٹرئیک آپریشن کے دوران کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ و منشیات بھی برآمد کی گئی ۔ پولیس کے مطابق علاقے میں مشکوک افراد کی موجودگی پر آپریشن کیا گیا جس میں 100 سے زائد گھروں کی تلاشی بھی لی گئی جبکہ آپریشن میں خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔