خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور تعلیمی بورڈ کے ملازمین سڑکوں پر نکل آئے

پشاور تعلیمی بورڈ کے ملازمین سڑکوں پر نکل آئے

پشاور: (ملت آن لائن) پشاور تعلیمی بورڈ کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے بورڈ بازار کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا اور چیئرمین تعلیمی بورڈ کے کلاف نعرے بازی کی۔تفصیلات کے مطابق پشاور بورڈ کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے، ملازمین نے بورڈ بازار کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ چیئرمین بورڈ میرٹ سے ہٹ کر سپرنٹنڈنٹ کی خالی اسامی پر تعیناتی کرنا چاہتے ہیں جو کسی صورت قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کو میرٹ کے مطابق ترقیاں دی جائیں اور تعیناتیاں کی جائیں۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے انہیں سرکاری کوارٹر بھی نہیں دیئے جا رہے اور کوارٹرز پر مخصوص افراد کا قبضہ ہے۔ مظاہرین نے چیئرمین تعلیمی بورڈ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

ملازمین نے بورڈ بازار کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ چیئرمین بورڈ میرٹ سے ہٹ کر سپرنٹنڈنٹ کی خالی اسامی پر تعیناتی کرنا چاہتے ہیں جو کسی صورت قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کو میرٹ کے مطابق ترقیاں دی جائیں اور تعیناتیاں کی جائیں۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے انہیں سرکاری کوارٹر بھی نہیں دیئے جا رہے