خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: تقریب بدنظمی کا شکار

پشاور: (ملت+اے پی پی) مقامی ہوٹل میں فاٹا اصلاحات کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میں گورنر اقبال ظفر جھگڑا اور قبائلی عمائدین شریک تھے۔ گورنر کو تقریب سے خطاب کے لئے ڈائس پر بلایا گیا لیکن قبائلی عمائدین نے انہیں روک دیا۔ قبائیلی رہنماء ملک مرجان نے فاٹا اصلاحات کی مخالفت کی تو قبائلی نوجوانوں نے ایف سی آر کے خلاف نعرے لگائے۔ تقریب اس وقت بدنظمی کا شکار ہو گئی جب شرکاء نے گورنر کے سامنے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی اور قبائلیوں کے دو گروپ بھی آپس میں لڑ پڑے۔ قبائلی پارلیمنٹیرینز کا کہنا تھا کہ فاٹا سیکرٹریٹ انتظامیہ نہیں چاہتی کہ قبائیلی علاقے میں اصلاحات ہوں۔ قبائلیوں کے بائیکاٹ کے باعث گورنر اقبال ظفر جھگڑا تقریر کئے بناء ہی تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔