خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور جرگہ، زرداری کے جاتے ہی کارکن لڑ پڑے

پشاور: (ملت آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں فاٹا گرینڈ جرگے میں آصف زرداری کے جاتے ہی جیالے آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ جذباتی کارکنان نے لڑائی کے دوران ایک دوسرے کو کرسیاں دے ماریں۔ بے قابو جیالوں کی ہلڑ بازی سے فاٹا کنونشن میدان جنگ بن گیا۔ ہاتھا پائی اور کرسیاں چلنے سے متعدد کارکن زخمی ہو گئے۔ کارکنوں کو آصف زرداری کا خطاب سننے اور بیٹھنے کی جگہ نہ ملنے پر غصہ آیا جبکہ آصف علی زرداری سے ملنے کی کوشش میں بھی دھکم پیل ہوتی رہی۔ ‌