خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور حملہ: سانحے کے دوسرے روز بھی فضا سوگواررہی

پشاور (ملت + آئی این پی) پشاور حملے کے دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار رہی ، گزشتہ روز حیات آباد کے علاقے میں خودکش دھماکے کی زد میں آکر چار سول ججز زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں تین خواتین سول ججز رابعہ عباس ، آمنہ اور تحریمہ بھی شامل ہیں جن کا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دھماکے کی جگہ کے قریب حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کرنا تھا۔