خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دے دیا

پشاور:(آئی این پی)پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دے دیا ۔ پیدا ہونے والے بچوں میں چار لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خیبر ایجنسی جمرود سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ آسیہ بی بی کو 24 مارچ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں آپریشن کے ذریعے انہوں نے پانچ بچوں کو جنم دیا ۔ ایک ساتھ پیدا ہونے والے بچوں میں چار لڑکے اور ایک لڑکی شامل تھی بعد ازاں ایک بچہ جانبر نہ رہ سکا ۔ پانچ بچوں کا والد گلی شاہ پولیو ورکر ہے ۔ خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے گلی شاہ کے پہلے بھی دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹی اور ایک بیٹا شامل ہے۔ گلی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ اللہ کی اس رحمت پر بہت خوش ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کی حالت خطرے سے باہر نہیں ہے اسی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔