خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: خاصہ دار فورس کا قاتل گرفتار

پشاور:(اے پی پی)پشاورکے پوش علاقہ حیات آباد میں خاصہ دارفورس کے حوالدار کوقتل کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیاگیا۔ مسروقہ گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔ خاصہ دار فورس کے حوالدار خان الدین کو 14 فروری کے روز حیات آباد فیز7 میں چاقو کے وار کرکے زخمی کیاگیا۔ اسے اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ملزمان حوالدار کی گاڑی چھین کر فرارہوئے۔ پولیس نے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتارکرلیاہے۔ جس کا نام حسین اور تعلق کرم ایجنسی سے بتایاگیا ہے۔ ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل اور مسروقہ گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔