خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: دھماکہ؛ پولیس کانسٹیبل شہید، 4 شہری زخمی

پشاور: (آئی این پی) جمعرات کے روز افطاری سے قبل بشیر آباد کے علاقہ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے باعث ایک موٹر سائیکل اور دو گاڑیاں زد میں آ گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے جن میں سے بعد ازاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والا پولیس اہلکار فرمان تھا ۔ پولیس حکام کے مطابق تاحال علم نہیں ہو پایا کہ دھماکہ کا نشانہ کون تھا۔ شہید ہونے والا اہلکار موٹر سائیکل پر سوار تھا ۔ دھماکہ کی زد میں آنے والی کارک ے ڈرائیور کے مطابق وہ اس مقام سے روزانہ نہیں گزرتا تھا جبکہ سرکاری نمبر پلیٹ لگی جیپ کے متعلق بھی بتایا جاتا ہے کہ یہ راستہ وہ استعمال نہیں کرتے تھے۔ تفتیشی حکام کے مطابق مختلف خطوط پر تفتیش کی جا رہی ہے۔۔ایک امکان یہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ غالباً جیپ کی سبز نمبر پلیٹ دیکھ کر دھماکہ کیا گیا ہے کیونکہ مذکورہ مقام سے متعدد پولیس آفیسرز گذرتے ہیں۔