خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

پشاور (آئی این پی ) پشاور کے علاقہ فقیرآبا د میں ہونیوالے بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔ فقیر آباد کے علاقے میں گزشتہ شب ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ۔ مقدمے میں قتل ، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔یاد رکے کہ گزشتہ روز دھماکے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 7زخمی ہوئے تھے۔