خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: ریڈیو پاکستان کےقریب سےدہشت گرد بم سمیت گرفتار

پشاور:(اے پی پی) کالعدم تنظیم کا مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار قبضے سے 2 کلو گرام بارودی مواد برآمد ہوا ہے، دہشتگرد خود کش حملے کی تربیت لے چکا تھا اور حملے کے لئے تیار تھا۔ محکمہ انسداد دہشتگردی نے پشاور کے باچا خان چوک میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو خود ساختہ بم سمیت گرفتار کرلیا ہے، دہشگرد کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے بتایا جاتا ہے، رحمان الدین کو خفیہ اطلاع پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ریڈیو پاکستان کے قریب دھماکہ خیز مواد نصب کررہا تھا۔ دہشتگرد سے 2 کلو وزنی خود ساختہ بم بھی برآمد ہو اہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق رحمان الدین سے ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشتگرد نے خود کش حملہ کرنے کی تربیت حاصل کر رکھی تھی اور اسے خصوصی طور پر حملے کے لئے تیار کیا گیا تھا۔ دہشتگرد کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔