خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: سرچ آپریشن ،افغانیوں سمیت 121 افراد گرفتار

پشاور: (آئی این پی ) پشاور پولیس نے حیات آباد میں سرچ آپریشن اور گلبہار میں دوران گشت غیر قانونی طور پر مقیم 29 افغان مہاجرین سمیت 121 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پشاور پولیس نے حیات آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 45 اور گلبہار میں دوران گشت 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ حیات آباد اور گلبہار میں 43 افراد کو کرایہ داری کے کوائف نہ رکھنے پر گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار افراد کے قبضے سے 1 پستول ، کارتوس، 2 کلو ہیروئن اور 3 کلو چرس برآمد کی گئی۔گرفتار ہونے والوں میں پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم 29 افغانی بھی شامل ہیں۔