خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور (ملت آن لائن + آئی این پی) پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے‘ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5ریکارڈ کی گئی‘عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا‘ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے‘ زلزلے کا مرکز 159کلومیٹر زیر زمین کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا۔ منگل کو پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کے جھٹکے پشاور ‘ مردان اور مالاکنڈ ڈویژن میں محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر پانچ ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 159کلومیٹر زیر زمین کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا۔ زلزلے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا‘ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے.