خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور‘ سپیشل پولیس یونٹ کی کوہاٹ ریجن میں کارروائی ‘4بھتہ خور گرفتار ‘نقدی برآمد

پشاور (ملت آن لائن + آئی این پی) سپیشل پولیس یونٹ نے کوہاٹ ریجن میں کارروائی کے دوران 4بھتہ خور گرفتار کرکے نقدی برآمد کرلی۔ منگل کو سپیشل پولیس یونٹ نے کوہاٹ ریجن میں کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران چار بھتہ خوروں کو گرفتار کرکے نقدی برآمد کرلی گئی۔ بھتہ خوروں کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔