خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: طوفان اوربارش سےدوافراد جاں بحق

پشاور:(آئی این پی) پشاور میں تیز آندھی ، طوفان اور بارش سے دو افراد جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہو گئے ۔ پشاور اور گرد نواح میں گرد آلود تیز ہوائوں اور بارش سے مختلف علاقوں میں گھر کی چھت ، سکول کی دیوار، سائن بورڈ اور درحت گرنے سے 13 افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بعض افراد کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ۔ باران رحمت کے باعث شہریوں کو زخمت کا سامنا کرنا پڑا اور جگہ جگہ پر بارش کا پانی کھڑا ہو گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ تیز آندھی و طوفان 92 کلو میٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے چلی ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش ہونے کا امکان ہے ۔