خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: فاٹا سیکرٹریٹ پراجیکٹ ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پر سڑکوں پر نکل آئے

پشاور: فاٹا

پشاور: فاٹا سیکرٹریٹ پراجیکٹ ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پر سڑکوں پر نکل آئے

پشاور: (ملت آن لائن)ملازمین نے فاٹا سیکرٹریٹ کے سامنے ورسک روڈ کو ٹائر جلا کر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا اور فاٹا سیکرٹریٹ حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
پشاور میں فاٹا سیکرٹریٹ پراجیکٹ کے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پر سڑکوں پر نکل آئے۔ ٹائر جلا کر ورسک روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ پشاور میں فاٹا سیکرٹریٹ پراجیکٹ کے ملازمین تنخواہوں کی بندش کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ ملازمین نے فاٹا سیکرٹریٹ کے سامنے ورسک روڈ کو ٹائر جلا کر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا اور فاٹا سیکرٹریٹ حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں گزشتہ 7 ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جا رہیں جس کی وجہ سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ بچوں کی فیسیں داخل نہ کرنے کی وجہ سے انہیں سکولوں سے نکال دیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر تنخواہوں کی فوری ادائیگی کے لئے اقدامات نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔پشاور میں فاٹا سیکرٹریٹ پراجیکٹ کے ملازمین تنخواہوں کی بندش کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔