خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: قیمتی نوادرات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 گرفتار

پشاور(اے پی پی)پشاور کے نواحی علاقہ ریگی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قیمتی نوادرات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ نوادرات برآمدکر کے 2 اسمگلرز کو گرفتارکرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق ریگی کے علاقہ میں پولیس نے ایک مشتبہ گاڑی کو روکا۔ جس کے خفیہ خانوں سے قیمتی نوادرات کے33 پیسز برآمدہوئے۔ نوادرات میں برتن اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ کارروائی میں 2سمگلرز کو بھی گرفتارکیاگیا۔ نوادرات پشاور سےقطر اسمگل کی جارہی تھیں۔