خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: لیڈی ڈاکٹراوراسٹاف نرس بچوں کےاغوا میں ملوث

پشاور: (آئی این پی) پشاور میں لیڈی ڈاکٹر اور اسٹاف نرس بچوں کی اغوا کار نکلیں ۔ پولیس نے بچوں کے اغوا کار گروہ کو گرفتار کر لیا ۔ گروہ میں اسٹاف نرس، مختلف میٹرنٹی ہومز کی لیڈی ڈاکٹرز بھی شامل ہیں ۔ اغوا کار گروپ کی طرف سے نومولود بچوں کو 3 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ ایس ایس پی کے مطابق اغوا کار گروپ اب تک 9 بچوں کو فروخت کرچکا ہے جن میں سے ایک گیارہ سالہ بچی کا سراغ لگا لیا گیا ۔