خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: مختلف علاقوںمیں سرچ آپریشن، 60مشتبہ افراد زیر حراست

پشاور (اے پی پی)پشاورپولیس اورسیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے60 مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا۔ سرچ آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس اور سنیفرڈاگز کی مدد سے 700 کے قریب گھروں کو چیک کیاگیا۔ پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن پہاڑی پورہ، شہید ٹاؤن اور غریب آباد کے علاقوں میں کیاگیا۔ آپریشن کے دوران 8 افغان باشندوں سمیت 60 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن کے قبضہ سے 3 پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔ لیڈیز پولیس اور سنیفرڈاگز کی مدد سے 670 گھروں کو چیک کیاگیا۔ مشتبہ افراد کو تھانہ یونیورسٹی ٹاون اورپہاڑہ پورہ منتقل کرکے مزیدتفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔